لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ جسٹس عبد السمیع خان پانچ ستمبر کو درخواست پر سماعت کرینگے۔ درخواست میں حافظ سعید نے موقف اختیار کیا ہے کہ نظر بندی کیخلاف استدعا پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود درخواست گزار کی مزید نوے دن نظربندی میں توسیع کر دی گئی ہے جو غیرقانونی اقدام ہے۔