جھنگ(نامہ نگار)دریائے جہلم کڑھیانوالہ میں شکار کھیلتے ہوئے ڈوب جانے والے باپ دوبیٹوں سمیت چار افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ کڑھیانوالہ میں دو روز قبل دریائے جہلم کے مقام پر ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگوجرہ کے مرغابی اور مچھلی کا شکار کررہے تھے دو افراد شکار کی گئی مرغابیاں پکڑنے کے لیے دریائے جہلم کے پانی میں اترے بہائو تیز ہونے کے باعث کو خود کو سنبھال نہ سکے جنہیں ڈوبتا دیکھ کردوافراد نے بھی دریا میں چھلانگ لگائی تو وہ بھی گہرے پانی میں ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو1122کی ٹیموں نے آپریشن شروع کیا ایک نعش کو پہلے روز،ایک کو دوسری روز جبکہ دو نعشوں کو تیسرے روز نکال لیا گیا۔موسم کی خرابی، پانی کی گہرائی اور تیز بہائو کے باعث نعشوں کی تلاش میں ریسکیو1122کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تمام نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
جھنگ: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے باپ بیٹوں سمیت 4 افراد کی نعشیں نکال لیں
Sep 01, 2017