لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے کمشنر ملتان کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے اورچار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بلال احمد بٹ کمشنر ملتان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر کام جاری رکھنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ فرخ نوید ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس پنجاب کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے اور محمد عمر شیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس پنجاب تعینات کیا گیا ہے ۔شاہد عمران رانجھا ڈپٹی سیکرٹری ریونیو اتھارٹی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ حمید ایڈیشنل ڈی جی ایڈمن ریونیو اتھارٹی کو تبدیل کرنے کے احکامات کینسل کر دئیے گئے ہیں۔