لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کے ترجمان احمد خان نے کہا ہے ملتان میٹرو پراجیکٹ کے حوالے سے اٹھائے گئے مفروضات بے بنیاد ہیں، پگڑیاں اچھالنے کا کام بند ہونا چاہئے، ایک خاص میڈیا گروپ میڈیا ٹرائل کر رہا ہے ہم نے نجی ٹی وی چینل کو لیگل نوٹس دے دیا ہے۔ یکم ستمبر شام 6 بجے تک نجی چینل نے معافی نہ مانگی تو معاملہ عدلیہ میں لے کر جائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی ریگولیٹری اتھارٹی ان تمام حقائق کو جاننے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب سے کسی بھی قسم کی معلومات مانگی گئی تو مکمل تعاون کریں گے۔ ہم چی کے ریگولیٹر کے ساتھ مل کر تحقیقات کرنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا سکیورٹی ایکسچینج کمشن آف پاکستان کو لیٹر لکھا ہے کہ وہ ان تماممعاملات کی جانچ پڑتال کریں ساتھ اس بات کا بھی مشاہدہ کیا جائے کہ اس قسم کے جعلی لیٹرز کس نے بنائے، نجی ٹی وی چینل کو جعلی لیٹرز کس نے دیئے، انہوں نے کہا ایس ای سی پی بتائے کہ وہ کون سا ذرائع ہے جس نے یہ کہانی بنائی اور جعلی لیٹر نجی ٹی وی کو دیئے۔ ہم اس چینل پر بیٹھ کر اس اینکر کو بے نقاب کریں گے اس سے ثبوت مانگے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شہاز شریف کی ذات پر کوئی کرپشن ثابت ہو جائے تو زندگی بھر سیاست سے کنارہ کر لوں گا۔
ملتان میٹرو پر اعتراضات بے بنیاد، پگڑیاں اچھالنا بند ہونا چاہئے:ترجمان پنجاب حکومت
Sep 01, 2017