شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی) ٹریفک پولیس شیخوپورہ کی پرتشدد کاروائیاں زور پکڑ گئیں۔ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد نعیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین طالب حسین کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بعدازاں اسے اٹھا کر تھانہ اے ڈویژن کی حوالات میں بند کر دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صحافی برادری تھانہ پہنچ گئی۔ ان کے احتجاج پر ڈی پی او نے کیمرہ مین کو رہائی دلانے کیساتھ مذکورہ سب انسپکٹر کو ضلع بدر کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر صحافیوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ شہر میں پہلے بھی ٹریفک پولیس کے ہاتھوں ابتک 25 سے زائد عام شہری تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔ پولیس بے مہار ہو چکی ہے اور آئے روز لوگوں پر تشدد معمول بنائے ہوئے ہے۔
شیخوپورہ میں ٹریفک سب انسپکٹر کا نجی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد
Sep 01, 2017