شریف برادران، شجاعت، عمران سمیت 64 شخصیات کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے درخواست ہائیکورٹ نے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، شہباز شریف، چوہدری شجاعت، عمران، ایاز صادق سمیت 64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت میں رجسٹرار آفس کو درخواست کے ساتھ جمع تمام متعلقہ عدالتی ریکارڈپیش کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف،شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین، عمران خان، سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار، جاوید ہاشمی، فاروق ستار، نجم سیٹھی، میاں منشائ، عاصمہ جہانگیر، خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں 149 جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹرار آفس میں موجود درخواست سے متعلقہ ریکارڈ غائب ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...