بنگلہ دیش: دریا میں 2 کشتیاں غرق‘ میانمار سے نقل مکانی کرنیوالے 26 روہنگیا مسلمان جاں بحق

ڈھاکہ (اے ایف پی + آئی این پی+ آن لائن) جنوبی مغربی بنگلہ دیش کے سرحدی دریا میں میانمار سے نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی دو کشتیاں ڈوبنے سے بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ دیگر لاپتہ ہو گئے۔ایک پولیس اہلکار کے مطابق ریسکیو کارروائیوں کے ذریعے لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ کشتی کو حادثہ سرحدی پہاڑی علاقے سے گزرنے والے دریائے ناف میں پیش آیا۔ کوٹ گارڈز نے نعشیں نکال لیں، ایک زندہ بچ جانے والے نوجوان نے بتایا اوورلوڈنگ کے سبب حادثہ ہوا ہے۔ عالمی کوششوں کے باوجود میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، فوج اور بدھ بھکشوں نے مزید متعدد گائوں کو آگ لگا کر متعدد مسلمانوں کو زندہ جلادیا ،6 روز میں 20 ہزار سے زائد زخمی اور بیمار مسلمان بنگلادیش میں داخل ہوچکے ہیں۔ مسلمانوں نے انتہا پسند بدھ بھکشوؤں کی مہم چند برسوں جاری ہے لیکن گذشتہ سال سے فوج نے بھی منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو مارنا شروع کردیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔اقوام متحدہ کے ایلچی اور امریکی حکام کے اپیلوں اور حکام سے ملاقاتوں کے باوجود مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ بنگلادیشی فوج نے صرف بیس ہزار زخمی اور بیمار مسلمانوں کو داخلے کی اجازت دی باقی ماندہ ہزاروں سرحدوں پر بے یارومددگار بیٹھے ہیں۔ادھر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا۔ روہنگیا کی حالت زار پر غور ہوا لیکن کوئی بیان جاری نہیں ہوا برطانوی سفیر میتھیو نے کہا ارکان نے کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے جب کہ امریکی سفیر نکی ہیلی نے انتباہ کیا میانمار فوج سویلین اور امدادی ورکرز پرحملوں سے باز رہے۔ تشدد روکے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی قانون کی۔ 

ای پیپر دی نیشن