کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف انجینئر و صوبائی کمشنر پی آئی اے اسکاﺅٹس محمد اسلم طارق نے اسکاﺅٹس کانٹی جینٹ کی روانگی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکاﺅٹس حج کے دوران اور سرکار دو عالم کے روزہ مبارک پر ملک کی خوشحالی، قومی اےئر لائن کی ترقی کیلئے اور اپنے پیاروں کیلئے دعائیں کریں۔ اﷲ نے آپکو اپنے گھر میں خدمت کیلئے منتخب کیا ہے۔ اﷲ کے مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرناآپ کا فرض ہے۔پی آئی اے اسکاﺅٹس کانٹی جینٹ کراچی اےئر پورٹ سے حجاز مقدس روانہ ہوگیا۔ڈسٹرکٹ کمشنر سجاد احمد کانٹی جینٹ لیڈ ر اور ڈسٹرکٹ کمشنرشاہد حسین ڈپٹی کانٹی جینٹ لیڈر ہیں۔سیکرٹری ایوینٹس غلام قادر‘سیکرٹری پبلک ریلیشنز سید محبوب قادر ی‘ڈسٹرکٹ کمشنرز انجینئر ا فتخار محمد، عبدالروف، محمد سجاول و دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔