کراچی (نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ دسو ےں ذی الحجہ ےو م النحر مےں امت مسلمہ کا کو ئی عمل اللہ کے نزدےک جانور کی قربانی سے زےا دہ محبو ب نہےں ہے۔ عید الالضحیٰ میں قربانی اس عہد کی تجدید و اعتراف ہے کہ ہما را جینا مرنا اللہ کےلئے ہے ،زندگی کا مقصد دین کی سرفرازی ہے اور اس کےلئے کسی قربانی سے گریز نہ کرنا مقصد ِحیا ت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی میں جانور کی قربانی کا مقصد گوشت کا حصول نہیں ،خالصتاً رب کی رضا ہونا چاہیے۔ انہو ں نے دارالعلوم مصلح الدین کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسفہ قربا نی کا اولین مقصد امت مسلمہ کا اللہ کی رضا اور خوشنودی کےلئے جان و مال اور خواہشات نفس کو قربا ن کرنے کے جذبو ں کو مستحکم کرنا ہے۔علماءاہلسنّت نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے جانورو ں کی قربانی کی کھا لیں مدارس اہلسنّت کو دے کر دین کی ترویج و اشاعت میں معاون بنیں ۔