میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک ) وولٹا سائیکل ریس میں شریک آئرلینڈ کی ٹیم کی بس کو جلا دیا گیا ۔ ہوٹل میں قیام کے دوران بس کو ہوٹل کے باہر کھڑا کگا گیا تھا ‘جلاﺅ گھیراﺅکے دوران بس کو آگ لگادی گئی جس کی وجہ سے وہ مکمل طورپر تباہ ہو گئی ۔ پولیس نے تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی ہے ۔ کسی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ہے ۔۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ بس جلنے کے باوجود مقابلے میں شریک ہونگے ۔ ریس انتظامیہ نے آئرش ٹیم کو متبادل بس فراہم کردی ۔