برطانوی خاتون کوہ پیماءوینسیا او برائن نے کے ٹوپر لہرایاجانے والا پاکستانی پرچم لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کو پیش کردیا

Sep 01, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر پاکستانی اور برطانیہ کے پرچم لہرانے والی پہلی برطانوی خاتون وینسیا او برائن نے چوٹی پر لہرایا جانے والا پاکستانی پرچم لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کو پیش کیا۔او برائن پہلی برطانوی خاتون ہے جس نے رواں سال 28جولائی کو اکے ٹو چوٹی پر پاکستان اور برطانیہ کے پرچم لہرائے تھے۔وینسیا نے گزشتہ روز لندن میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران چوٹی پر لہرایا جانے والا پاکستانی پرچم پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کو پیش کیا۔کوہ پیما ءکا خیر مقدم کرتے ہوئے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی برطانوی خاتون کا اعزاز جیتنے پر انہیں مبارکباد دی۔انہوں نے وینسیسا کے بلند حوصلوں اور عزم کو سراہا۔ہائی کمشنر نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے بارے میں مثبت پیغام دینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کا خیر سگالی سفیر قرار دیدیا۔

مزیدخبریں