اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیوز لیکس سکینڈل میں قصوروار ٹھہرائے جانے والے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین کی دو متفرق درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 6ستمبر جواب طلب کرلیا ہے۔ رائو تحسین کے وکیل نے استدعا کی کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق نہیں بنایا گیا ہے لہٰذا ان کے موکل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بنانے کی اجازت دیتے ہوئے متفرق درخواستیں منظور کرلی ہیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رائو تحسین گریڈ 21 کے سینیئر ترین آفیسر ہیں اور سنٹرل سلیکشن بورڈ رائو تحسین کو شامل نہیں کر رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رائو تحسین کی 2 متفرق درخواستوں پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب مانگ لیا
Sep 01, 2017