امریکہ میں مریض کے سفید خلیوں سے کینسر کا علاج کرنیکی منظوری

Sep 01, 2017

واشنگٹن (بی بی سی) امریکہ میں حکام نے پہلی مرتبہ ایک ایسے طریقہ علاج کی منظوری دے دی ہے جس میں مریض کے اپنے مدافعتی نظام کو تبدیل کر کے کینسر کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کا نام کار۔ٹی رکھا گیا ہے اور اسے مریض کے ہی جسم سے خون کے سفید خلیے نکال کر تیار کیا جاتا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ کار۔ٹی ٹیکنالوجی کی ادویات (یعنی خون کے سفید خلیوں کو پروگرام کر کے استعمال کرنے کا طریقہ) صرف خون کے کینسر ہی نہیں بلکہ دیگر قسم کے کینسر کے علاج میں بھی مددگار ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں