ایل این جی سکینڈل : شیخ رشید نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمشن میں دائر کردیا،ریفرنس میںاستدعا کی گئی کہ وزیراعظم ایل این جی سکینڈل میں ملوث ہیں اس لئے وہ صادق اور امین نہیںرہے وزیراعظم کو نااہل کیا جائے۔ جمعرات کو شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف الیکشن کمشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں کہا گیا وزیراعظم ایل این جی سکینڈل میں ملوث ہیں جس کے باعث وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ ریفرنس میں استدعاکی گئی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دیا جائے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور اخباری تراشے بھی ریفرنس کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایل این جی معاہدے میں 200ارب کا گھپلا کیا گیا۔سپیکر صاحب معاہدے کی کاپی دلانے کیلئے کئی بار خط لکھا۔ ایل این جی معاہدہ چائنہ اور بنگلہ دیش سے بھی مہنگا ہے۔ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کئی لوگ سکینڈل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والاہے۔ نواز شریف کے جانے کے بعد سارے کاغذات نکل آئے ہیں۔ نیب پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ۔ مجھے کیسز سے کنارہ کشی کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وقار احمد،سیف الرحمان اور شیخ سعید نوازشریف کے ایجنٹ ہیں۔ ان کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔والیم 10 سے متعلق بعض ملکوں کے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جمہوریت کو بچانا ہے تو ججز کی تعدارد دگنی ہونی چاہیے۔ نیب نے حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے مثبت بیان دیا ہے۔الیکشن کمشن نے ریفرنس مسترد کیا تو سپریم کورٹ جائوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...