جھلکیاں خواتین ورکرز کنونشن

٭تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت شعبہ خواتین لاہورکی جنرل سیکرٹری کنول لیاقت نے حاصل کی۔٭خواتین کارکنان کا جوش وجذبہ دیدنی تھا، ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور تل دھرنے کوجگہ نہ تھی۔٭رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور نے مریم نواز کو دختر قائد اور حلقہ 120کی بیٹی کہہ کر خوش آمدید کہا۔٭شعبہ خواتین لاہور کی صدر شائستہ پرویز ملک نے مریم نواز کو ہمارا فخر، ہماری قائد اور ہماری بیٹی کہہ کر مخاطب کیا۔ ٭جب شائستہ پرویز ملک نے کارکنان اور عہدیداران کو شیرنیاں کہا تو حاضرین کی طرف سے زبردست جوش وخروش کا اظہار کیا گیا۔ ٭جب مریم نواز نے کہا کہ مشرف نے آئین کی دھجیاں بکھیریں مگر وہ بے گناہ ٹھہرا تو خواتین نے ’’شیم شیم‘‘ کی آواز بلند کی۔٭خواتین کارکنان پارٹی ترانوں ’’میاں دے نعرے وجن گے‘‘ اور ’’سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف‘‘ پر جھوم جھوم کر تالیاں بجاتی اور بعض خواتین گروپ کی شکل میں پارٹی ترانے گاتی رہیں۔ ٭بعض خواتین نے پارٹی پرچم سے ہم آہنگ سبز دوپٹے اوڑھ رکھے تھے اور بعض خواتین نے نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر والی شرٹس زیب تن کررکھی تھیں۔ ٭سینئر خاتون کارکن انجم آرا نعرے بلندکرتے ہوئے اچانک زمین پر گرگئیں جس پر انکی بیٹی شمائلہ رانا اور صبا صادق پانی پلاکر انکے حواس بحال کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔

ای پیپر دی نیشن