کراچی(نیوز رپورٹر) شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم و اسلامی یک جہتی کونسل کے رہنما علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالتﷺ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے وہ جامع مسجد رحمان ناظم آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے علامہ فریدی نے کہا کہ ہالینڈ کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا ملتوی ہونا امت مسلمہ کے لئے بڑی کامیابی ہے تاہم دنیابھر کے مسلم حکمرانوں اور عوام کو باہم متحد ہوکر ہالینڈ کو ایسی گستاخی کی کوشش کرنے کی معافی منگوانی چاہئے اور جب تک وہ معافی نہ مانگے اس کے ساتھ سفارتی و معاشی بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران اتفاق رائے سے عالمی سطح پر ایسا قانون بنوائیں کے کسی بھی مقدس شخصیت کی توہین کو سنگین جرم قرار دیا جائے ۔