کراچی( اسپورٹس رپورٹر)جکارتہ میں جاری اشیئن گیمز کے اسکوائش ٹیم ایونٹ میںملائیشیا نے پاکستان کو2-0 سے شکست دیکر مینز اسکوائش ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا سیمی فائنل میں ملائشیا نے پاکستان کو پہلے سیٹ میں6 11-8 11-6 11-اور دوسرے سیٹ میں 7-11 11-8 16-14 11-6سے ہرایا۔ پاکستان نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے برونزمیڈل اپنے نام کیا۔ مینز ہاکی ایونٹ کا فائنل آج یکم ستمبر کو ملائشیا اور جاپان کے مابین کھیلا جائے گا سیمی فائنل میں ملائیشیا نے بھارت جبکہ جاپان نے پاکستان کوشکست دی تھی فائنل سے قبل برونز میڈل کیلئے پاکستان اور بھارتی ٹیم ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔بیس بال میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 2 کے مقابلے میں 12 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کیجانب سے ارسلان جمشید نے 4، عبیداللہ نے 3 اور فضل خان نے 2 رنز اسکور کئے پاکستان نے اس سے قبل انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کوشکست دی تھی جبکہ جاپان اور چین کے ہاتھوں اسے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔سیپک ٹاکرا میں حسب روات پاکستان کی ہار کا سلسلہ جاری ہے اس بار ویتنام نے پاکستان سیپاک ٹاکرا ٹیم کو 2-0 سے شکست دیدی ۔رگبی میں چین نے پاکستان کو 53-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو21-5 سے ہرا دیا۔جوڈو میں پاکستان کی امیدشاہ حسین شاہ کلک نہ کرسکے ان کومنفی 100 کے جی فائٹ میں قازقستان کے ڈی وکٹر نے صفر کے مقابلے میں 10 سے جبکہ -90 کے جی میں چائینیزتائپے کے چیون شین دوسرے جوڈوکا قیصرخان کو صفر کے مقابلے میں 1 2 سے ہرادیا ۔
ایشین گیمز اسکوائش سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست براونزمیڈل کا حقدار
Sep 01, 2018