ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ النجوم رائزرز نے جیت لی پاکستان کی پہلی اور تاریخی زلمی مدرسہ لیگ کا شاندار فائنل ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا گیا۔ فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے الواحدہ فائٹرز نے تین وکٹوں پر ایک سو چار رنز بنائے۔ عادل نواز بیالیس اور جیلیل بیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ النجوم کی جانب سے حارث اور لقمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں النجوم رائزرز نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کر کے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ جیت کے بعد النجوم رائزرز کے کھلاڑیوں اور حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین یونس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یونس خان، چیئرمین پشاور زلمی جاویدآفریدی، ہیڈکوچ محمد اکرم، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔