مقبول نمائش انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائلز ،آٹم ایڈیشن کا اختتام

Sep 01, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائل ایشیاء کی سب سے بڑی ہوم ٹیکسٹائل کی نمائش گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔یہ نمائش 27اگست 2018 سینیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنوینشن سینٹر شنگھائی میں شروع ہوئی تھی۔یہ نمائش صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے تشکیل شدہ مصنوعات کی نمائش اور اضافی پروگراموں کے زریعے سورس اور ڈیزائن کے حصول کیلئے ایک متحرک پلیٹ فارم ہے۔ 2018 میں1040 نمائش کنندگان جبکہ 40ہزار تجارتی خریداروں نے اس نمائش میں حصّہ لیا۔آٹم ایڈیشن 2018 میں کارپٹ زون کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں ترکی، بھارت اور دیگر ممالک سے کارپٹ اور رگز بنانے والے نمائش کنندگان حصّہ لیا۔ پاکستان سے اویوا انٹرپرائزز، آمنہ انٹرپرائزز اور ٹرایبل کریئشن نے شرکت کی۔ نمائش میں10 مختلف ممالک کی جانب سے پویلین کا بھی انعقاد کیاگیا جن میں کوریا،جاپان،رشیا،ایران،یو ایس اے،بھارت،،یو اے ای،ملائشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور شامل ہیں۔پاکستان سے ہوم ٹیکسٹائل، اور کارپٹ سے وابستہ 9 کمپنیوں نے اس نمائش میں حصّہ لیا جن میںہوم ٹیکسٹائل ایگزی بیوٹرز میں آدم جی انٹرپرائزز، کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز، انڈس ہوم، ایم کے سنزپرائیویٹ لمٹیڈ، نمرہ ٹیکسٹائل اور رانیال ٹیکسٹائل جبکہ کارپٹ ایگزی بیوٹرز میں اویوا انٹرپرائزز، اماں انٹرپرائزز اور ٹرایبل کریئشن شامل تھے۔ شرکت کرنے والے ایگزی بیوٹرز ڈائریکٹر اسٹمپڈ اینڈ اسٹار رگز وسیم انصاری نے بتایا کہ وہ گزشتہ 5سال سے نمائش میں شرکت کررہے ہیں اور خریداروں کے ساتھ مفید دوطرفہ میٹنگز ہوتی ہیں اور میں آئندہ سال کیلئے بھی نمائش میں شرکت کی پلاننگ کررہا ہوں۔مینجر مارکیٹنگ انڈس ہوم علی رضوان پاشا نے بتایا کہ نمائش میں شرکت سے وہ بے حد مطمئین ہیں۔ اسی طرح کریسنٹ ٹیکسٹائل کے سینئرمینجر مارکیٹنگ منصورطارق نے بھی نمائش پر اپنے خوشگوار تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مجموعی طور پر نمائش سے مطمئین دکھائی دیئے۔

مزیدخبریں