ننھی کلیاں مرجھا رہی ہیں

Sep 01, 2018

مکرمی! پاکستان میں آئے روز بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بچے جو کہ ایک کلی کی طرح ہوتے ہیں، وہ کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جاتے ہیں یہ بچے یا تو مر جاتے ہیں یا پھر اپنی زندگی مایوسی اور ڈر میں گزار دیتے ہیں۔ قصور میں ننھی زینب اور کراچی میں معصوم کائنات کی طرح اب بھی بہت سے بچے زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں ان مجرموں کو قید تو کر لیا جاتا ہے مگر کوئی سخت کارروائی نہیں کی جاتی۔ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ ان سفاک درندوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور انہیں چوک میں پھانسی دے دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت کرنے کی جرا¿ت نہ کر سکے۔ (اقصیٰ اشفاق باجوہ، لاہور)

مزیدخبریں