لاہور (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے وزیراعظم کی زیر صدارت آج 4 بجے لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے تمام سیکرٹریز اور افسران شریک ہوں گے وزیراعظم کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی پنجاب میں جاری منصوبوں اور پولیس ریفارمز پر بھی بریفنگ دی جائے گی وزیراعظم کو تعلیم، قیمت اور صاف پانی پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے پشاور کا دورہ کرینگے ان کے ممکنہ دورہ کے لئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں پشاور کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کے علاوہ نئی منتخب ہونے والی کابنیہ سے بھی ملاقاتیں کریںگے صوبے میں 100 روزہ پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات معاشی صورتحال بجلی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر اہم حوالے سے انہیں بریفنگ دی جائیگی ان کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وفاقی سیکرٹری فواد چودھری بھی ہونگےوزیراعظم عمران خان آج وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے ارکان ملاقات کریں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ کے فیصلوں کے حوالے بریفنگ بھی دیں گے جبکہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کابینہ کے پہلے اجلاس کے اہم فیصلوں پر بریفنگ دیں گے اور حکومت کے 100روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب کابینہ کی کاوشوں سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم لاہور