طرابلس (نوائے وقت رپورٹ) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مضافات میں شدید لڑائی جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طرابلس کا واحد ائرپورٹ پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا۔ مسلح گروپوں کی لڑائی میں ایک ہفتے کے دوران 39 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔