محکمہ سیاحت کی لینڈ مارک کمیونیکشن کیساتھ ملکر خصوصی نشست

Sep 01, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیاحت ،تیل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بعد دنیا کی زر مبادلہ کمانے والی اہم صنعت ہے بہت سے ممالک کی معشیت کا انحصار صرف سیاحت پر ہے پاکستان سیاحت کی دولت سے مالامال ملک ہے ۔پاکستان میں سیاحت کی ترقی فروغ اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محکمہ سیاحت نے لینڈ مارک کمیونیکشن کے ساتھ مل کر ایک نشست کا اہتمام کیا جس میں سیاحت کی صنعت سے وابستہ اشخاص اور اداروں نے شرکت کی اس نشست کا مقصد پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو درپیش چیلنج اور سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سیاحوں کی سہولیات کیلئے اقدامات اور نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کرنا شامل تھا۔

مزیدخبریں