لاہور (پ ر) عالمی سمارٹ فون ایپ اوبر نے UberPITCH 2018 کی لانچ کا اعلان کر دیا ۔ اوبرایپ بلاروکاوٹ رائیڈرز کا ڈرائیوروں سے رابطہ قائم کرتی ہے ۔ ملک بھر میں ہونے والے اس مقابلے میں سب بہترین آئیڈیا کا انتخاب کیا جائے گا۔یہ اعلان اوبر مینجمنٹ، مختلف صنعت کاروں اور انٹرپرینور رہنمائوں کی ایک تقریب میں کیاگیا تھا۔Ignite کے تعاون اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر(NIC) کی شراکت سے، berPITCH کے سٹارٹ اپس کو تجربہ کار ماہرین منتخب کریں گے ۔ مقابلہ کے دوران ان کے خیالات کو سرمایہ کار اور ماہرین جانچیں گے۔ اس موقع پر اوبر کے مشرقی وسطی اور افریقہ کے علاقائی جنرل منیجر، Anthony le Roux نے کہا کہ" UberPITCH نوجوان سٹارٹ اپس کو سپورٹ فراہم کرنے کے ہمارے طریقے کار کا حصہ ہے ایک مستحکم سٹارٹ اپ ماحول مستقبل کے حکمران نوجوانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
UberPITCH کا سٹارٹ اپس کے فروغ میں مزید مواقعوں کا اعلان
Sep 01, 2018