احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار‘ لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف‘ مریم صفدر کی سزا کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں

Sep 01, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کی سزا ﺅ ں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی سزاﺅں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب قانون کا آرڈیننس سابق صدر پرویز مشرف نے جاری کیا لیکن 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہوچکا ہے۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کواس قانون کے تحت سزادی گئی جو ختم ہوچکاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو مردہ قانون کے تحت سزا دی گئی لہذا عدالت نیب کے مردہ قانون کے تحت دی سزا کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے نیب آرڈیننس 1999کو کالعدم قرار دینے اور تینوں شخصیات کی سزا ﺅ ں کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔ احتساب عدالت نے تینوں کو سزا سنائی تھی ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزاﺅں کی معطلی کی ایک درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی دائر ہے جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو عدالت نے 20 اگست کوسنانے کی بجائے م¶خر کردیا ہے۔
درخواستیں / خارج

مزیدخبریں