چینی حکومت اپنے انوسٹرز کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کریگی: یائوجنگ

اسلام آباد+ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) چینی سفیر یاو جنگ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی، گزشتہ روز ہونے والے اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں جاری تعاون بالخصوص سی پیک منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک عشروں سے جاری پاک چین دوستی کا مظہر ہے، حکومت پاکستان اقتصادی راہداری کو ترقی دینے کا عزم رکھتی ہے تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو، نوجوانوں کو تعلیم، تربیت و روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اور مقامی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بجلی کی پیداوار یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین میں گزشتہ کچھ عرصے میں جو ترقی ہوئی اس کا کوئی ثانی نہیں، چین کی یہ ترقی، وہاں کی قیادت و عوام کی سخت محنت، عملیت و ڈسپلن کی عکاس ہے، پاکستان چینی ماڈل کی تقلید کرکے پائیدار ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گا۔وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرپشن کے حلاف ایک ایسی مہم کا اجرائ￿ کیا جارہا ہے جیسے چینی صدر شی جن پنگ نے کیا تھا، وفاقی وزیر نے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ ان مواقعوں سے استفادہ کیلئے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ چینی سفیر یاو جنگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے دونوں حکومتوں کی سوچ میں ہم ا?ہنگی پائی جارہی ہے، انہوں نے اس موقف کو دہرایا کہ ان کی حکومت چینی انوسٹرز کو یہاں سرمایہ کاری پرراغب کرانے کیلئے اقدامات کرے گی۔ کراچی سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے میں ملاقا ت کی ۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے معاملا ت ، اقتصادی راہدری منصوبہ پر بات چیت کی ۔ چینی سفیرنے اپنی حکومت کی جانب سے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر نے ریلوے کے منصوبوں پر چینی حکومت کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ریلوے کے شعبہ میں چینی تجربہ سے بہت کچھ سیکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت میں اقتصادی راہداری ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ چینی سفیر نے MLIاور کراچی سرکلر ریلوے کو جلد مکمل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں جانب سے ریلوے کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...