فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں خاندان میں شادی نہ کرنے پر نرس کو اس کے بھائی زبردستی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے مغوی نرس کو بازیاب کروا کر دارالامان بھجوا دیا ہے۔ دو بھائیوں کی بہن کو زبردستی نرسنگ ہوم سے لیکر جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آ گئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔