کراچی ، سونا 700 روپے مہنگا، قیمت 57800 روپے فی تولہ ہوگئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر اتار چڑھائو کے 124.30 پیسے پر برقرار

کراچی ، (نوائے وقت رپورٹ) سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 57800 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 49554 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہو کر 120 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے پر برقرار رہی۔ دوسری طرف انٹربنک میں ڈالر بغیر تبدیلی کے 124 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔ اگست میں انٹربنک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا۔ ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 124 روپے 30 پیسے پر برقرار رہی۔ ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے بڑھ کر 123 روپے 50 پیسے رہی۔

ای پیپر دی نیشن