میلسی (خبر نگار ) تحصیل ہسپتال میں ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر کمرے میں سوتی رہی ، نرس بھی مریضہ کو لیبر روم میں چھوڑ کر غائب ہوگئی ، حاملہ خاتون نے لیبر روم میں گھنٹوں تڑپنے کے بعد بچے کو جنم دیدیا۔ نومولود بچے نے بروقت طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ دیا ،وارثان اورشہریوں نے ہسپتال میں لیڈ ی اور عملہ کی مجرمانہ غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور لیڈی ڈاکٹرکے نعرے بازی کی گئی ۔ صدر مرکزی انجمن تاجران نے حکومت پنجاب اور چیف جسٹس سے ہسپتال کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔