رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) 6 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے قریبی کھال میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ انوار شہید کالونی کے میاں قربان کا 6 سالہ بیٹا عرفان اپنے ننھیال آیا ہوا تھاکہ گھر کے بالکل سامنے بنے ہوئے چھوٹے سے کھال کے قریب بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھا کہ پائوں پھسلنے سے کھال میں گر گیا۔ بچوں کے شور مچانے پر گھر والے پہنچے تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔
رینالہ خورد : 6 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کھال میں ڈوب گیا، نعش نکال لی گئی
Sep 01, 2018