سیشن کورٹ کا سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو قتل کرنے کی دھمکیوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف مقدمے درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سائبرکرائم ایکٹ کے تحت فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری ذیشان بٹ کی درخواست پر سماعت کی اور مذکورہ حکم دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا حسنین نامی نوجوان سوشل میڈیا پر میری تصاویرلگا کر عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ایف آئی اے میں درخواست دی متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...