اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہےکہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں پختونوں کو طالبان نہیں بلکہ قدامت پسند کہا تھا۔ میرے ریمارکس کو غلط طور پر پیش کیا گیا۔ گزشتہ روز سینیٹر ستارہ ایاز کی طرف سے توجہ دلانے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا پرانا انٹرویو تھا جو ڈرون حملوں کے حوالے سے تھا۔ اس میں ”کنزرویٹو “ کہا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آنے والی چیزوں کو زیادہ سنجیدہ نہ لیا جائے۔
شیریں مزاری