لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ 2028 میں شیڈول لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ واپسی ہو جائے گی۔ کرکٹ کو دوبارہ اولمپکس گیمز میں شامل کرنا دیرینہ خواہش ہے۔ 2024 میں شیڈول گیمز میںکھیلوں کی شمولیت کی ڈیڈلائن گزر نے پر 2028 گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کو ہدف بنا لیا ہے۔