نجران پر داغا جانے والا حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے 7افراد زخمی

نجران(این این آئی)سعودی عرب کے شہر نجران پر داغا جانے والا حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے 7افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 7بجکر50منٹ پر یمن کے شہر صعدہ سے نجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لئے حوثی باغیوں نے میزائل داغا جسے سعودی فضائیہ نے فضا میں ناکارہ بنادیا۔ میزائل کا ملبہ شہری آبادی پر گرا جس کے باعث 7افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو خواتین سمیت 4شہری ،2بنگلہ دیشی اور ایک انڈین تارک وطن تھے۔ انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کے زخم معمولی ہیں۔میزائل کا ملبہ گرنے سے دکانوں اور دو گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن