صدر ممنون سے آئرلینڈ، پرتگال کیلئے نامزد سفیروں کی ملاقات، روابط بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پرتگال اور آئرلینڈ یورپ کے انتہائی اہم ممالک ہیں، پاکستان جن کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہش مند ہے پاکستان کے نامزد سفیراس سلسلے میں تندہی سے کام کریں۔ صدر مملکت نے یہ بات پرتگال اور آئرلینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر وں شاہ محمد جمال اورشجاع عالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے آئرلینڈ اور پرتگال کے ساتھ تجارت صلاحیت اور گنجائش سے بہت کم ہے جس میں اضافے کے لئے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان ملکوں کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات کے علاوہ ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں بھی اضافے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تندہی کام کیا جائے ۔صدر مملکت نے کہا کہ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے تاکہ ایک دوسرے کی صلاحیت اور تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں۔ صدر مملکت نے نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ پرتگال اور آئرلینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...