اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت رواں مالی سال کے دو ماہ گزرنے کے باوجود گرین پاکستان پروگرام سمیت موسیماتی تبدیلی کی وزارت کے تحت 8 منصوبوں کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے ایک پائی بھی جاری نہیں کی ہے۔ 1030 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی منصوبے کے لیے 31 اگست تک 33 ارب 76 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ وفاقی وزارت تکنیکی تعلیم‘ وزارت ہاؤسنگ قومی تاریخ‘ ٹیکسٹائل‘ این ٹی ڈی سی‘ فاٹا 10 ائیرز پلان وہ بدقسمت وزارتیں یا منصوبے ہیں جن کے بھی دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا جاسکا ہے۔ فنڈز کے اجراء کی سست روی سے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام شامل سینکڑوں منصوبے تاخیر کا شکار ہوں گے اور ان کی لاگت بڑھے گی۔