راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈچکلالہ وارڈ 10 ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ ڈھوک جمعہ،نیو لالہ زار اوردیگرعلاقوں میں نالوں سے نکالی گئی مٹی،گندگی ایک دوروزمیں اٹھوادی جائیگی،ان علاقوں( میں جو سٹریٹ لائٹس خراب ہیں انکی درستگی بھی پیریامنگل تک ہوجائیگی،عوام کی خدمت کاسلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں کنٹونمنٹ بورڈحکام کے تعاون سے جومسائل ہیں ان کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں پہلے کنٹونمنٹ بورڈحکام نے تعاون کیا تھا اب بھی کررہے ہیں عوام کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں کسی بھی وقت مسائل کے حل کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک اظہرنعیم نے کہا کہ جب سے عوام نے ہمیں بلدیاتی نمائندوں کے طورپر منتخب کیا ہے کینٹ کے علاقوں سے مسائل کاخاتمہ ہوا ہے عوامی مسائل تیزی سے حل ہوئے ہیں ،ہماری بھی پوری کوشش ہے کہ کینٹ کے عوام کے اعتماد پر جس حد تک ممکن ہوپورا اتریں اسٹیشن کمانڈر،سی او کینٹ ،کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے دیگر افسران کے شکرگزار ہیں کہ وہ کینٹ کے علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کی بدولت آج کینٹ کے علاقوں میں مسائل نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں
ڈھوک جمعہ،نیو لالہ زار اوردیگرعلاقوں میں نالوں سے نکالی گئی مٹی،گندگی جلد اٹھوادی جائیگی
Sep 01, 2018