مہندی کے فنکشن میں اونچا سائونڈ سسٹم لگا کر شہریوں کا سکون غارت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج ،دولہا گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ وارث خان پولیس نے رات کے وقت مہندی کے فنکشن میں اونچا سائونڈ سسٹم لگا کر شہریوں
سکون غارت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیادولہا بھی دھر لیا گیااے ایس آئی شہزاد ظفر نے استغاثہ دیا کہ میں امر پورہ میں میں گشت کر رہا تھا کہ وارث خان کی جانب سے رات ایک بجکر40 منٹ پراونچی آواز میں ڈیک پر گانے چلانے کی آواز آئی اس شور پر وہاں گیا تو سکول کے اندر مہندی کی تقریب ہو رہی تھی جہاں لوگ گانے لگا کر غل غپاڑہ کررہے تھے انہیں روکنا چاہا تو کچھ افراد نے پولیس ٹیم سے لڑائی شروع کردی گالم گلوچ کی مشکل سے دو افراد شفیق احمد اور شاہنواز کو قابو کیا جبکہ سہیل اور دیگر تین چار افراد وہاں سے فرار ہوگئے دولہا محمد خالد نے اپنی شادی میں اس جرم کا ارتکاب کیا پولیس نے زیر دفعات353 . 186 ت پ ۔ 6 پنجاب سائونڈ سسٹم آرڈیننس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...