سابقہ حکمران معیشت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھاگئے:ہمایوں اختر

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ سابقہ نام نہاد تجربہ کار حکمران ملک اور معیشت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ،جو قرضے اڑدھا کی صورت اختیار کر چکے ہیں یہ اقتدار کی باریاں لینے والی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے ادوار کے ہیںلیکن اپوزیشن منفی پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی ،وزیر اعظم عمران خان ہرگز مایوس نہیں اور انشا اللہ پاکستان کے بد خواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ان خیالات کا اظہارا انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابقہ حکمرانوں کے برعکس سیاسی مفادکی بجائے قومی مفادکو ترجیح دی اور ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کا غیر معمولی فیصلہ کیا۔ حکومت مرحلہ وار آگے بڑھ رہی ہے اوراصلاحات کا عمل مکمل ہونے پر عوام معیشت کی ترقی کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے تعصب کی عینک پہن کر صرف میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن