راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈینگی بخارنے راولپنڈی میں وباء کی صورت اختیار کرلی محکمہ صحت شہر میں کسی جگہ سپرے اور فوگنگ نہ کرسکا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی کی 465 مریض داخل ہیں ہفتہ کے روز مزید66 مریض ہسپتالوں میں پہنچادئے گئے دن کا درجہ حرارت بڑھنے سے ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیلنا شروع ہوا ہے ساری شہری اداروں کی مشینری گلزار قائد کے علاقے میں منتقل کی جا چکی ہے جبکہ محکمہ صحت راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں سپرے اور فوگنگ تک نہیں کر پارہا ۔