کمشنر کراچی کا دورہ نشترپارک‘ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا

Sep 01, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی جلوس کی گذرگاہ کا دورہ کرنے کیلیے آج نشتر پارک، گرین لائین پروجیکٹ اور مکمل روٹ کا جائزہ لیا۔ انکے ہمراہ وزیراعلی سندھ کے معاونین خصوصی وار مہدی ، راشد ربانی ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل، ڈی سیزایسٹ احمدعلی صدیقی سائوتھ سید صلاح الدین، رینرز کے اعلی حکام، واٹر بورڈ کے ایم ڈی اسد اللہ خان، آفتاب چانڈیو، سالڈ ویسٹ کے نثار سومرو،کے ایم سی کے افسران، گرین لائن پروجیکٹ کے کرنل زید شمشاد کے علاوہ مرکزی جلوس کے منتظمین شبر رضا سرور علی، راشد رضوی اور دیگر شامل تھے۔ا س موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے گرین لائن پروجیکٹ کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کی ر فتار کے بارے میں تفصیلات لیںاور کہا کہ مرکزی جلوس کی گذرگاہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے اعت تمام متعلقہ اداروں و ایجنسیوں سے مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی مشترکہ اقدامات کئے جائیں۔ کرنل زید شمشاد نے بتایا کہ تمام مطلوبہ کام مقررہ وقت پر مکمل ئے جائینگے اور کوئی بھی رکاوت نہیں پیش آئییگی اور عوام زائرین کیلیے ہرممکن آسانی فراہم کی جائیگی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے واٹر ورڈ ، کیایم سی اور سالڈ ویسٹ مینجمینٹ کو بھی ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے ترقیاتی کاموں کو بھی دیکھ بھال کریں اور مقررہ دن سے پہلے تمام کام مکمل کئے جائیں جہان جہان پانی، نالہ، ڈرین اور روڈ راستہ بند ہیں تو فوری طور پر اسے کھول کر عوام کیلیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ پیچ ورک، مین ہولز کے ڈھکنوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

مزیدخبریں