ٹوکیو(اے پی پی)افریقہ کی اقتصادی اور سماجی ترقی پر ہونے والی ایک بڑی 3 روزہ کانفرنس جاپان میں ختم ہو گئی۔ اجلاس کے آخر میں رہنماؤں نے یوکوہاما ڈیکلریشن کو منظور کیا۔ اختتامی تقریب میں جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کا کہنا تھا کہ اْبھرتا ہوا افریقہ اب جاپان کا شرکتدار ہے اور ہم سب مل کر ترقی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان احساسات کا اظہار کانفرنس کی وجہ سے کر سکتے ہیں جس کی انہوں نے اس مرتبہ تیسری بار سربراہی کی ہے۔اختتامی اعلامیے میں افریقہ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بروئے کار لانے کا بھی تذکرہ کیا گیا۔