فرعون مصر رمسیس دوم کا مجسمہ التحریر سکوائر میں نصب ہوگا

قاہرہ (اے پی پی) مصرکی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ رمسیس دوم کا مجسمہ التحریر سکوائر میں نصب کیا جائے گا۔الشرقیہ صوبے سے مجسمے کے کئی حصے قاہرہ منتقل کردیے گئے۔اصلاح و مرمت اور تمام اجزاء کو یکجا کر کے التحریر سکوائر میں نصب کیا جائے گا۔ عکاظ اخبار کے مطابق مصر میں آثار قدیمہ کی سپریم کورٹ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے بتایا کہ وزارت کے ماہرین مجسمے کے بعض حصوں کی مرمت کر رہے ہیں۔مجسمہ صان الحجر تاریخی علاقے میں موجود تھا۔وہاں سے اسے 8حصوں میں منقسم کر کے قاہرہ لایا جا رہاہے۔یہ 17میٹر اونچا ہے اور اس کا وزن 90 ٹن ہے ، اسے ہی گلابی گرینائٹ سے تراش کر بنایا گیا تھا۔یہ مجسمہ خوبصورت نقوش کا آئینہ دار ہے۔اس میں فرعون مصر رمسیس دوم کو ایک دیوتا کے آگے کھڑا ہوا دکھایا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...