سالانہ چیکنگ مہم ،فوڈ اتھارٹی کے گھی،مکھن اورپنیربنانیوالی کمپنیوں کو نوٹسز

Sep 01, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سالانہ چیکنگ مہم کے تحت گھی،مکھن اور پنیربنانیوالی کمپنیوں کونمونہ جات کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ہے۔سالانہ سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیموں کو4اور5ستمبرسے نمونہ جات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مصنوعات کے نمونہ جات کو ایک سے زائدمستند لیبارٹریوں میں تجزیہ کیلئے بھیجا جائے گا جبکہ کمپنیاں 30اگست تک پنجاب فوڈ اتھارٹی دفترمیں رابطہ کر سکتی ہیں۔

مزیدخبریں