لاہور (پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آئیں لاہور سرسبز بنائیں مہم کے سلسلے میں نجی شعبے نے ایل ڈی اے سے تعاون کرنے کافیصلہ کیا ہے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم سے ملاقات کے بعد نیپون پینٹ پاکستان کے صدر سید صمد ظہیر نے ایل ڈی اے ایونیو ون ہاؤسنگ سکیم میں شجرکاری کرنے کی پیشکش کی ہے اور سکیم کے ڈی بلاک کا پارک اپنانے اور اس کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے نیپون پینٹ پاکستان اس سلسلے پیر کو ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک ہزار پودے لگانے کا کام شروع کر دے گی اور ڈی بلاک کے پارک کی نگہداشت کا فریضہ بھی انجام دے گی۔