یوم دفاع کے سلسلہ میں "میرے نغمے تمہارے لئے ہیں ‘‘ تقریب

Sep 01, 2019

لاہور(کلچرل رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان نے لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں یوم دفاع کے سلسلہ میں "میرے نغمے تمہارے لئے ہیں ‘‘ تقریب کا اہتمام کیا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان تھے۔گلوکارشوکت علی، شاہدہ منی ،سائرہ نسیم ، راحت ملتانیکر‘شیرمیانداد‘نغمانہ جعفری‘امیر شوکت علی‘ عمران شوکت علی‘ بابر انجم‘ مون پرویز‘فرح انور‘حبیب رحمان نے ملی نغمے گاکر حاضرین کا لہو گرما دیا۔ محمد نور الحسن نے شاعر ایوب خاور کی کشمیر پر لکھی نظم پڑھی۔ تقریب میں فلم مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم،چودھری اعجاز کامران‘ شیخ عابد رشید ‘ای ڈی الحمرا اطہر علی خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید بخاری‘رابی پیرزادہ‘مہروالنساء ‘ندیم پہلوان سمیت دیگر شریک ہوئے۔گلوکار جسی سنگھ نے آخر میں" نعرہ تکبیر اللہ اکبر "ملی نغمہ گایا۔

مزیدخبریں