لاہور (لیڈی رپورٹر) ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضابطہ تعزیرات پاکستان کے تحت جبری گمشدگیوں کو جرم قراردینے کے اپنے عہدکی پاسداری کرے۔ جو طویل عرصہ سے پاسداری کا منتظر ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم ان کشمیریوں کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، جنہیں بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبر کے تحت جبری لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ ایچ آرسی پی نے حکومت کی توجہ تمام افراد کو جبری گمشدگی سے تحفظ فراہم کرنے کے عالمی میثاق کی طرف بھی دلائی اور کہا کہ اندرون ملک سیاسی عدم استحکام یا کوئی اور ریاستی ایمرجنسی جبری گمشدگیوں کو جواز فراہم نہیں کرسکتی۔