اسلام آباد (آن لائن ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی ہدایت پر قائم کی گئیں ماڈل کورٹس کے چار ماہ مکمل ہوگئے ہیں اور ان عدالتوں کے حوالے سے بہترین جج کا ایوارڈ بھی جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر ماڈل کورٹس کے بہترین جج قراردئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آف سعید خان کھوسہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کو ایوارڈ سے نوازا۔ سہیل ناصر نے یکم اپریل 2019سے تیس جون 2019 تک سب سے زیادہ قتل اور منشیات کے کیس نمٹائے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے 69 قتل اور 98 منشیات کیسوں کا فیصلہ سنایا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے ان کیسز کی سماعت کے دوران 559 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر ماڈل کورٹس کے ڈی جی بھی ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جج سہیل ناصر کی کارکردگی کو سراہا۔