ممبئی :کانگریس رہنما راحول گاندھی کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو "کمانڈنٹ ان تھیف " کہنے پر ممبئی کی عدالت نے نوٹس جاری کرد یا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سچ برا لگ گیا،ممبئی کی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو "کمانڈنٹ ان تھیف " کہنے پرکانگریس رہنما راحول گاندھی کو نوٹس جاری کر دیا ۔عدالت نے راحول گاندھی کو3 اکتوبر سے قبل وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔راحول گاندھی نے گزشتہ برس رافیل طیاروں کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کمانڈنٹ ان تھیف کہا تھا۔راحول گاندھی نے مودی کو "چور چوکیدار" کا لقب بھی دیا تھا اور کہا تھا کہ ملک کا چوکیدار چور ہے۔
راہول گاندھی کے مودی کو کمانڈنٹ ان تھیف کہنےپرعدالتی نوٹس
Sep 01, 2019 | 13:13