لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری نے سفیر مصطفی ادیب کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا

بیروت (اے پی پی) لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری نے جرمنی میں لبنان کے سفارتکار مصطفی ادیب کو باضابطہ مشاورت کے بعد ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔  برطانوی ذرائع ابلاغ نے مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ سے متعلق بتایا کہ سابق وزیراعظم سعد الحریری نے صدر مشعل عون کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ 4 اگست کو  دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کے باعث تباہی کے بعد بحالی کے مقصد کے تحت نئی حکومت کی فوری تشکیل ہونی چاہیے جو متعلقہ شعبوں سے متعلق ماہر وزراء پر مشتمل ہو۔

ای پیپر دی نیشن